ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / شہر کے ایرپورٹ پر دس جاسوسی ڈراؤن ضبط

شہر کے ایرپورٹ پر دس جاسوسی ڈراؤن ضبط

Wed, 17 May 2017 03:04:40    S.O. News Service

بنگلورو:16/مئی(ایس او نیوز) شہر کے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ میں آج ایک شخص کو گرفتار کرکے محکمہئ کسٹمز نے چین میں تیار شدہ دس ڈراؤن جاسوسی کیمرے ضبط کرلئے، جس سے سیکورٹی تقاضوں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ محکمہئ کسٹمز نے گرفتار شخص سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔ خفیہ محکمہ اور وزارت دفاع کی طرف سے اس اطلاع پر چنئی اور بنگلور ایرپورٹوں کو ڈراؤن کے ذریعہ نشانہ بنایا جاسکتا ہے، سیکورٹی ایجنسیوں نے تلاشی مہم سخت کردی۔ ان ایجنسیوں نے بتایاکہ بنگلور اور چنئی ایرپورٹ کو چین میں تیار شدہ ڈراؤن کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کی رپورٹوں کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ ضبط شدہ ٹول کی مدد سے آدھا کلو وزنی مہلک مادہ، چھ ہزار میٹر کی اڑان کے ذریعہ پہنچایاجاسکتا ہے۔ جاسوسی کیلئے بھی اس طرح ڈراؤن استعمال کئے جاتے ہیں۔ ہندوستان میں تیار شدہ معمولی ڈراؤنس کے مقابلے چین میں تیار کئی گئی ان ڈراؤنس کی رفتار دس گنا زیادہ بتائی جاتی ہے۔ان آلات کو جدید سیٹلائیٹ نظام سے آراستہ کیاگیاہے اور محض ایک ناویگیشن نقشہ کی مدد سے ان ڈراؤنس کو جہاں چاہے وہاں پہنچایا جاسکتاہے۔ بعض انگریزی فلموں میں اس طرح کے ڈراؤنس کے استعمال کے بعد عموماً اس طرح کے آلات عام ہوچکے ہیں۔


Share: